i پاکستان

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.3ریکارڈ،جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

January 30, 2026

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریبا 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی