i پاکستان

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطلتازترین

February 06, 2026

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی گئی۔پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لییٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی