i پاکستان

بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو نومبر 2024 تک رہا کروا چکا ہوتا، شیر افضل مروتتازترین

February 06, 2026

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان کی بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو میں بانی پی ٹی آئی کو نومبر 2024 تک رہا کروا چکا ہوتا۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں اور بشری بی بی کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بشری بی بی نے تبدیل کروایا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں وفاداری وائی فائی کی طرح ہے جو سگنل مضبوط ہونے پر کنیکٹ ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو عمران خان کی بہنوں کی مداخلت سے بچا ہو، علیمہ خانم سے میرا کیا اختلاف ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ اپنا موقف دیتا تھا جو ان تمام سے ہٹ کر ہوتا تھا، مجھے جو بھی سچ لگتا تھا وہ میں بانی پی ٹی آئی کو کہتا تھا، ان سے ملاقات کیلیے جب اڈیالہ جیل جاتا تھا تو پارٹی کے جاسوس میرے آس پاس ہوتے تھے۔

رکن قومی اسمبلی نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی بہنوں کو وہ بات کرنی چاہیے جس سے پارٹی کو فائدہ ہو، بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو نومبر 2024 تک بانی کو میں رہا کروا چکا ہوتا، علیمہ خانم کا سب سے بڑا نشانہ تو بیرسٹر گوہر ہیں۔8 فروری کی ہڑتال کے بارے میں شیر افضل مروت نے کہا کہ دو دن رہ گئے ہیں اور اب مشعل بردار ریلی کا اعلان کر رہے ہیں، پارٹی نے اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شٹر ڈان اور پہیہ جام سے پتہ نہیں چلنا تھا، مجھے احتجاج کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں مشعل بردار ریلی بڑی ہوگی ہو سکتا ہے باقی شہروں میں بھی ہوں، حکومت کو 8 فروری کے احتجاج سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوگا، حکومت کو چاہیے اس دن بسنت پر پتنگ کی ڈور سے بچا کے اقدامات کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی