i پاکستان

بسنت فیسٹیول ، آئی جی پنجاب رائوعبد الکریم کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکمتازترین

February 06, 2026

بسنت فیسٹیول کے آغاز پر آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم نے لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کاکہنا ہے کہ 6،7اور8فروری کیدوران محفوظ اور خوشگوار بسنت کے لئے ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنائیں،دھاتی،کیمیکل وممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت ایکشن لیاجائے، ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات،ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی برقرار ہے۔آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ پولیس افسران تین روزہ بسنت کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی چیکنگ یقینی بنائیں،شہری قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا ثبوت دیں، قوانین پر عملدرآمد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی