سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ پولیس کی بڑی کارروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارملزم نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے امتیاز الحق نامی شہری کو قتل جبکہ عمران الحق کو زخمی کر دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر محمد افضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم جاوید کو گرفتار کیا۔ تھانہ جھمرہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی