پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری الگ الگ بات کررہے ہیں، دہشتگردی ختم کرنی ہے تو صوبے کے ساتھ بیٹھ کر ختم کریں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کردیا گیا اور سزائیں سنا دی گئیں، کون سی اسمبلی کی بات کی جارہی ہے، دونوں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری پی ٹی آئی کی کامیابی ہے۔17 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور یہ بے نقاب ہورہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی