i پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں،گورنر پنجابتازترین

January 19, 2026

گورنرپنجاب سردار سلیم خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں۔لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرسکیں، مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے، ہمارے صدر اور وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کیلئے پیسے دینے پڑتے تھے، پہلی بار ہوا کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کررہے ہیں، پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، بھارت ہمیشہ جنگ مسلط کرتاہے۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے انکارکے بعد ن لیگ سے اتحادکرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی