فیصل آباد۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کا ملزم گرفتارایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبشر ریاض کو گرفتار کر لیا محلے میں آنے سے منع کرنے پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں قمر زمان اور ریحان عابد کو چھریوں اور اینٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا تھاتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزیدقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی