گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔گورنرہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،کسی واقعے پر ہم پنجاب حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراتے۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی