ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی گوادر یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبا کیساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو بھی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے طلبا کو مکمل آگاہی فراہم بھی کی۔یونیورسٹی آف گوادر کے طلبا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا۔طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا ہے جس کے باعث ہماری ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ ملاقات کافی معلوماتی رہی۔طلبا نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی