i پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشستتازترین

January 29, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا، خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلبا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کیخلاف متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔خصوصی نشست کے دوران طلبا کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔طلبا نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی