i پاکستان

یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں، ملالہ یوسفزئیتازترین

February 07, 2026

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید افرادکے لواحقین سیدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملالہ نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں۔ انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور اقدار کے خلاف ہے اور اس سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے۔ دعا کرتی ہوں کہ ہمارے ملک میں امن قائم ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی