i پاکستان

یہ سال تبدیلی کا سال ،کراچی والے جلد اثرات محسوس کرینگے، میئر کراچیتازترین

February 06, 2026

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال شہر کیلئے تبدیلی کا سال ہے۔مرتضی وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سڑکوں کی بحالی کیکام کامعائنہ کیا۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں،انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کوخوبصورت بنایاجائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، یہ سال تبدیلی کا سال ہے،کراچی والے جلد اثرات محسوس کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی