i پاکستان

ینی زرعی ماہرین کا یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہتازترین

February 07, 2026

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان عالمی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔چینی زرعی ماہرین اور صنعت کے رہنمائوں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں فارم ویلیو چین میں کاروباری شراکت داری اور ٹیکنالوجی منتقلی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی چین کو چاول برآمدات 62 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی فارما برآمدات 2025 میں 11 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ملکی برآمدات میں اضافہ معیشت کے استحکام، روزگار اور اقتصادی خودانحصاری میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی