i پاکستان

جھنگ ،شوگر ملز میں ٹربائن پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق، دو زخمیتازترین

January 27, 2026

صوبہ پنچاب کے ضلع جھنگ میں شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوگر ملز میں سٹیم لائن ٹربائن اچانک پھٹ گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور مل کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد شوگر ملز میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی