جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادی شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی