i پاکستان

کے الیکٹرک کے سی ای او کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ،آئندہ ہفتے بورڈ میٹنگ منعقد ہوگیتازترین

February 06, 2026

کراچی الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے استعفی کے بعد نئے سی ای او کے تقرر کیلئے تین نام شارٹ لسٹڈ کر لئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہی ہے، جو انرجی اور فنانس سیکٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔کے الیکٹرک بورڈ میٹنگ اگلے ہفتے منعقد ہوگی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن رمضان المبارک میں منعقد ہوگا۔ کے الیکٹرک کا نیا بورڈ ہی نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرے گا۔موجودہ بورڈ تینوں شارٹ لسٹ کیے گئے افراد کے انٹرویوز کر کے نئے بورڈ کو رپورٹ جاری کرے گا، جو نئے سی ای او کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرے گا۔کے الیکٹرک کے بورڈ ممبرز کی مجموعی تعداد 13 ہے اور طویل عرصے سے کے الیکٹرک کے تین بورڈ ممبرز کی نشست خالی ہے جب کہ مونس علوی کے استعفی دینے کے بعد موجودہ بورڈ ممبرز کی تعداد 9 رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ مستعفی سی ای او کے الیکٹرک ان دنوں عمرے پر ہیں۔ انہوں نے 18 سال تک کراچی الیکٹرک میں خدمات انجام دیں اور سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی