i پاکستان

کاہنہ میں سلنڈر دھماکہ، باپ بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق،تین افراد جھلس کر زخمیتازترین

February 06, 2026

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دم گھنٹے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نشتر کالونی میں گھر کے اندر ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی، دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو عملہ کے مطابق باپ بیٹا دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد نے خوف کے باعث واش روم میں گھس کر کنڈی لگا لی تھی۔زخمی تینوں افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی