i پاکستان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند، شہریوں کو مشکلاتتازترین

January 20, 2026

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور کرک میں سی این جی سٹیشنزکی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 16، 16 گھنٹے کی بندش سے کافی پریشانی ہو رہی، نہ گھریلو صارفین کیلئے گیس میسر ہے اور نہ ہی سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فراہمی ہے جس کے باعث روزگار میں بھی مسائل درپیش ہیں۔شہریوں نے مزید بتایا کہ پورا دن سی این جی سٹیشنز میں گزر جاتا ہے، مزدوری کس وقت کریں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی