i پاکستان

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا11 فروری کو سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہتازترین

February 04, 2026

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے 11 فروری کو سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام 11 فروری کو احتجاجی دھرنا ہوگا جبکہ احتجاجی دھرنا خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پشاور میں منعقد ہوگا۔میئر پشاور زبیر علی کا کہنا ہے کہ 11 فروری کا احتجاجی دھرنا تاریخی ثابت ہوگا، گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو مفلوج رکھا گیا جبکہ احتجاجی دھرنے میں میئرز، تحصیل و ویلج کونسلز چیئرمینز بھرپور شرکت کریں گے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئیں ہیں۔زبیر علی نے کہا کہ اختیارات اور ترقیاتی فنڈز نہ ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندے بغیر وسائل کے بھی عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔جے یو آئی ضلع پشاور نے بھی 11 فروری کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے جبکہ احتجاجی دھرنے کا فیصلہ گزشتہ روز مفتی محمود مرکز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی