i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہتازترین

January 23, 2026

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط لکھ کر فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خط میں عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی