بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس پانچویں روز بھی معطل رہی ۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بند رہی جبکہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر کی سروس بھی معطل رہی ۔ محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لئے ٹرین سروس معطل ر ہے گی۔کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو اب تک 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکاہے۔ ادھر پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، انٹرنیٹ سروس بلوچستان میں گزشتہ پانچ روز سے معطل رکھی گئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضع رہے انٹرنیٹ اور ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی