i پاکستان

کراچی، غیر قانونی مقیم 7 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیاگیاتازترین

January 21, 2026

کراچی میں ضلع سائوتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 7 باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سائو تھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے مطابق بدھ کو کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ سائو تھ کے مختلف علاقوں میں مختلف تھانوں کی حدود سے غیر قانونی طور پر مقیم 7 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔حراست میں لئے جانے والوں میں صالح محمد ولد محمد رزاق، نصیر احمد ولد فضل رحمان، اللہ نظر ولد محمد علی، قادر شاہ ولد احمد شاہ، حبیب اللہ ولد برکت علی ، عبداللہ ولد آغا گل اور محرم ولد محمد بخش شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد بغیر کسی شناختی دستاویز کے غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے، تمام افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ روانہ کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی