i پاکستان

کراچی، خیابان اتحاد پر لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز پر نازیبا مواد نشر کرنیوالا ملزم گرفتارتازترین

February 06, 2026

کراچی میں پولیس نے خیابان اتحاد میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر نازیبا ویڈیو چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی وڈیو کلپس چل رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی