i پاکستان

کراچی، لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،کولنگ کا عمل جاری ،کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

February 07, 2026

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں پھیلی جبکہ تیسری فیکٹری کو بچا لیا گیا۔تیسرے درجے کی آگ جمعہ کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔کمشنر کراچی کا کہناہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی