کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوہتھ مہزور علی کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں پانچ افغان باشندے بغیر کسی شناختی دستاویز کے حراست میں لئے گئے۔حراست میں لئے گئے افراد میں شمس اللہ، محمد اکبر، عطا محمد، عبدالہادی اور بخت اللہ شامل ہیں، جنہیں مقامی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم پایا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ کارروائی جاری ہے اور دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی مقیم افراد کی شناخت اور حراست کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی