i پاکستان

کراچی، رینجرز کی کارروائی، ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتارتازترین

January 23, 2026

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ نے ناردرن بائی پاس کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی سمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں منہاج الدین، عدیل، ابو بکر، خلیل، ظفر علی اور جٹل شامل ہیں، کارروائی غیر قانونی ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تین نجی پٹرول پمپس کے خلاف کی گئی۔سندھ رینجر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران رینجرز نے 40 ہزار 500 لیٹر ایرانی ڈیزل اور چار موبائل فون برآمد کیے جبکہ برآمد کیے گئے ڈیزل کی مجموعی مالیت تقریبا 10.4 ملین روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ ایرانی ڈیزل سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی