i پاکستان

کراچی، سمندر میں کشتی الٹ گئی، دس افراد ڈوب گئے،6کو بچالیا گیا،4کی تلاش جاریتازترین

January 23, 2026

کراچی کے علاقے منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں10افراد ڈوب گئے۔ایدھی بحری خدمات ٹیم نے 6 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتہ4 افراد کی تلاش جاری ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئیانتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کرکے انسانی جانیں بچائی جائیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی سی کیماڑی کوہدایت کی کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے اپنی ٹیم بھیج دیں۔ وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی