i پاکستان

کراچی،ملبے سے نکلنے والی رقم چوری کرنے والا مزدور پکڑا گیاتازترین

January 21, 2026

کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے تباہ شدہ عمارت گل پلازہ کے ملبے سے نکلنے والی رقم چوری کرنے والے مزدور کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے جو گل پلازہ کی متاثرہ عمارت کے ملبے سے لوٹ مار میں ملوث تھا، زیر حراست مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی نقدی رقم چھپا کر فرار ہونے کی کوشش میں کہ موقع پر موجود انتظامیہ نے مزدور کو چوری کرتے دیکھا اور پکڑ لیا۔پولیس نے مبینہ مزدور کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی