i پاکستان

لاڑکانہ، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، چلڈرن ہسپتال میں 4 ماہ کی بچی دم توڑ گئیتازترین

February 02, 2026

چلڈرن ہسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 4 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔تفصیل کے مطابق بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ 4 ماہ کی اپنی بیٹی علیشاہ کو سانس میں تکلیف کی شکایت ہونے پر چلڈرن ہسپتال لائے، بچی کو آئی سی یو میں داخل کرنے کا کہا گیا لیکن انتظامیہ نے داخل نہیں کیا۔بچی کے والد کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے کہا کے آئی سی یو میں بیڈ خالی نہیں، میری بچی تڑپ تڑپ کے مر گئی، ڈاکٹروں کو فریاد کرتا رہا کے میری بچی کو بچائیں لیکن انہیں نے کوئی مدد نہیں کی۔متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل نہ کرنے کے باعث میری بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، بچی کے والدین نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی