لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق احمد ٹائو ن کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے پہلے شالیمار بعد میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی