لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، خریداروں کا رش بڑھ گیا، پتنگ اور ڈور کم پڑ گئی۔دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، ایک تاوا گڈا 300 سے 400 روپے میں فروخت ہونے لگا، ڈیڑھ تاوا گڈا 500 سے 600 روپے میں دستیاب ہے، چھوٹا گڈا بھی مہنگا ہوگیا، قیمت 200 سے 300 روپے ہوگئی۔2 پیس ڈور کا پنہ 10 ہزار سے 12 ہزار روپے میں بکنے لگا، ایک پیس ڈور کا پنہ 4 ہزار 500 سے 5000 روپے میں دستیاب ہے، شہریوں نے حکومت سے پتنگوں اور ڈور کے ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، لاہور میں 34 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہوئیں، پتنگوں کی قیمتوں بارے شکوہ آ رہا ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی چھٹیوں کی خوشی کا خوب اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے باعث پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر 5 فروری سے 8 فروری تک بند رہیں گے۔
ایک ساتھ چار دن کی تعطیلات ملنے پر طلبہ، طالبات اور سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چھٹیوں کی خوشی کا خوب اظہار کیا جا رہا ہے۔حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، سکولز اور تعلیمی ادارے پیر 9 فروری سے دوبارہ کھلیں گے۔ دریں اثناآئی پنجاب رائو عبد الکریم نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کیلئے اضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ صرف رجسٹرڈپتنگ فروشوں کومنظورشدہ پتنگیں، ڈوریں فروخت کی اجازت ہے۔لاہورپولیس بسنت کی حکومتی ایس اوپیزکی چیکنگ،عملدرآمدیقینی بنائے،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی، غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئیگا۔صوبہ بھرمیں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرزیروٹالرنس ہے۔ ادھر ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھرمیں خلاف ورزی پر150مقدمات درج،157ملزمان گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان سے غیرمنظورشدہ39ہزار667پتنگیں،248ڈورچرخیاں برآمد کی گئیں لاہورمیں غیرقانونی پتنگوں، ڈوروں کیکاروبارمیں ملوث67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا7ہزار سے زائد پتنگیں اور 41 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی