i پاکستان

لکی مروت میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاکتازترین

January 30, 2026

لکی مروت میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ لکی سٹی کی حدود میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پنجاب جانے والی شاہراہ پر دلوخیل پھاٹک کے قریب ڈاکوئو ں سے مقابلہ ہوا۔پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے۔ ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک تینوں ڈاکوئوں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل لکی مروت سے ہے۔ ہلاک ڈاکوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک ڈاکو مسافر بس ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی