i پاکستان

لکی مروت ،پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکامتازترین

January 27, 2026

لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں تقریبا 15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس فتنہ الخوارج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی