i پاکستان

لکی مروت ، پولیس کانسٹیبل اہل خانہ کے سامنے قتل، مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی،خوف وہراس پھیل گیاتازترین

February 04, 2026

لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کردیا گیا جب کہ مسلح افراد نے گھر کو بھی آگ لگادی۔پولیس کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے گاں نصر خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے پولیس کانسٹیبل دستگیر کو اس کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور اچانک گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل دستگیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان نے کانسٹیبل دستگیر کے گھر کو آگ بھی لگا دی، جس سے گھر کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہداکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھیرے میں لیا۔کانسٹیبل کی شہادت اور گھر کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش اورملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی