i پاکستان

میرپور ماتھیلو، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرارتازترین

January 23, 2026

میر پور ماتھیلو کے علاقہ تھانہ بیلو میرپور کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوئو ں کے درمیان مقابلہ ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت نثار احمد سمیجو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، مقابلے کے بعد تین مسلح ڈاکو فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سخت ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی