i پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے، عاصم افتخارتازترین

February 06, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی مستقل مندوب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ مشکل میں رہتے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈان سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مسلسل کرفیو نے سیاحت، زراعت اور دیگرشعبوں کو بری طرح متاثر کیا۔پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جاتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی