حیدر آباد اورقلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حیدرآباد میں زلزلے کی شدت3.4 ریکارڈ کی گئی زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کے اندر ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ادھر بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 16 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی