i پاکستان

موسمِ سرما میں بڑھتی ہوئی طلب ،صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے 24 جنوری سے 48 گھنٹے گیس بند رہے گی،ترجمان سوئی سدرنتازترین

January 23, 2026

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے آئندہ 24 جنوری سے 48 گھنٹے گیس بند رہے گی۔ترجمان کے مطابق گیس بنذش کا فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر کیا گیا، گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کیلئے صنعتوں کیلئے گیس بند کی جارہی ہے۔صنعتوں، کیپٹیو پاورپلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کو صبح 8 بجے سے پیرصبح 8 بجے تک گیس بند رہے گی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رکھی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی