i پاکستان

مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدرتازترین

February 04, 2026

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گائوں گائوں تک پہنچ چکا ہے۔شیخوپورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے صوبے پر توجہ دینے کے بجائے کراچی جاکرعوام کوبھاشن دے رہے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا ایک ہفتہ لاہورآئیں انہیں معلوم ہوجائیگا ترقی کا عمل ہرگلی اور محلہ تک پہنچ چکا ہے، وزیراعلی کے پی کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم پنجاب کی نقل کرلیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دفاعی اور معاشی طورپرایشیاکی مضبوط ترین قوت بننے جا رہا ہے۔کیپٹن(ر)صفدر کا کہناتھاکہ بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کردیگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گائوں گائوں تک پہنچ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی