i پاکستان

مظفر گڑھ، ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئےتازترین

January 21, 2026

مظفر گڑھ میں ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے۔ تیز بخار اور منہ پر سوجن سے بچے بیمار ہوئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے تیز بخار ہوتا ہے، پھر ان کے منہ پر سوجن ہو جاتی ہے اور دو سے تین روز میں بچے انتقال کر جاتے ہیں، جو بچے انتقال کر گئے ان کی عمریں ڈیڑھ سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچیں اور بیمار ہونے والے 11 مزید کم عمر بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 37 کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔؁اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور متاثرہ بچوں میں وائرل نمونیہ کی تشخیص ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کے والدین بچوں کے بیمار ہونے پر انہیں اسپتالوں میں نہیں لے گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوئی۔محکمہ صحت نے کہا کہ علاقے میں مزید بچوں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے اور اسپتال میں داخل بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی