i پاکستان

وادی تیراہ معاملے پر کے پی حکومت اور وفاق ایک پیج پر ہیں، رانا ثنااللہتازترین

January 31, 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ معاملے پر کے پی حکومت اور وفاق ایک پیج پر ہیں،آپریشن کے لئے جو تعاون چاہیے صوبائی حکومت کررہی ہے، تیراہ میں فیکٹریاں ہیں یہاں سے پوری دنیا میں نشہ سپلائی ہوتا ہے، وادی تیرہ میں 12 ہزارایکڑ پرمنشیات کاشت ہورہی ہے۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے بتایا کہ وادی میں دہشت گرد منشیات کی کاشت پر بھتہ لیتے ہیں، یہاں سے دہشت گردی ختم نہ کی گئی تو دنیا میں کہیں ختم نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال لے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قیدی کو صحت کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی ہو تو کسی کی منظوری یا اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔قیدی کو ایمرجنسی لاحق ہو تو کیا کابینہ یا وزیراعظم کی منظوری درکارہوگی؟

اگر خدانخواستہ اڈیالہ جیل میں کسی کو دل کا دورہ پڑے تو کیا اسپتال لے جانے کیلئے اجازت لی جائیگی؟ یا کابینہ یا وزیراعظم کی منظوری درکارہوگی؟ وزارت اطلاعات یا داخلہ کا بانی کے علاج سے کیا لینا دینا تھا؟۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا روزانہ میڈیکل چیک ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی ابھی بالکل صحت مند ہیں، وقت کے ساتھ بانی کو پمزلے جانے کی اطلاع ہوئی تو سب نے تصدیق کردی۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہیں گے، وہاں سے انخلا کرنے والوں کیلئے وفاق ضرور تعاون کرے گی۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکین کا کمیٹیوں سے نکلنا ہی سسٹم سے نکلنا ہے واپس آنے کا مطلب سسٹم میں واپس آنا ہے، میری اطلاع کے مطابق ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ہم تو چاہیں گے کہ یہ سسٹم میں واپس آئیں اور ساتھ چلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی