i پاکستان

وادی تیراہ سے انخلا کی خبروں کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ، صوبائی حکومت عوام کی بہتری پر توجہ دے، عطا تارڑتازترین

January 27, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایک بار پھر وادی تیراہ خالی کرانے سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبر چلائی گئی ، علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی