i پاکستان

وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے،شفیع جانتازترین

January 26, 2026

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔وفاقی حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلا سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ وادی تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پرمجبورہیں، خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

شفیع جان کا کہنا تھاکہ وزیراعلی کے پی وادی تیراہ آپریشن کے حوالے سے اپنا موقف بارہا واضح کرچکے ہیں، صوبائی اسمبلی جرگہ امن میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی، آپریشن پرکے پی حکومت، سیاسی جماعتوں اوردیگراسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے 4 ارب روپے کے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیزہے، صوبائی حکومت نے انخلا کرنے والے متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے بروقت فنڈزجاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی