i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراطلاعات عظمی بخاری کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادتازترین

January 26, 2026

وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔لاہور پریس کلب الیکشن 2026 کے نتائج کے مطابق ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ۔دیگر عہدوں پر جنرل سیکرٹری افضال طالب، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ منتخب ہوئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نومنتخب صدر ا عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے لاہور پریس کلب اپنی شاندار صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رکھے گا، پنجاب کے عوام کی خدمت کے مشن میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، حکومت پنجاب صحافی بھائیوں کو اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ الیکشن میں دو صحافی خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا یقینا خوش آئند بات ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور پریس کلب کا ملکی سیاست میں ایک تاریخی رول ہے، اسی پریس کلب سے کئی اہم لیڈاران نے اپنی سیاست کا آغاز کیا، امید ہے ارشد انصاری اور ان کا گروپ صحافیوں کی خدمت کیلیے بڑھ چڑھ فرائض ادا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی