i پاکستان

وزیر اعلی سندھ کی سیف سٹی کیلئے عملے کی فوری بھرتیوں کی ہدایتتازترین

January 22, 2026

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیف سٹی کیلئے عملے کی فوری بھرتیوں کی ہدایت کرتے ہویء کہا ہے کہ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے بریفنگ دی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے لیئے تمام اہم ہے۔ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ای چالان متعارف کرانے کے بعد اب کراچی سیف سٹی کا پہلا فیز لانچ کرنے والے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا۔اس کیلئے وزیراعلی سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے ضروری عملے کی فوری بھرتی کی ہدایت دے دی ہے۔ علاوہ ازیں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران کی بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ عملی کی بھرتی سلیکشن کمیٹی کریگی جو سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمینٹ نوٹیفائی کرچکی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 200 ملین روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ کی منظور دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی