i پاکستان

پاکستان 2026 کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخبتازترین

February 06, 2026

پاکستان 2026کے لئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کا صدر منتخب ہونا ملک و قوم کیلئے اعزاز قرار دیا۔کویت میں ڈی سی او کی پانچویں جنرل اسمبلی ہوئی جس میں 16 ممالک کے اعلی حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور سکلزڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، فورم کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو نئی وسعت ملی ہے، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعلی سطح روابط اہمیت کے حامل ہیں۔وزیرآئی ٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون، سائبر سکیورٹی اور اے آئی میں عالمی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، ڈیجیٹل تعلیم اور محفوظ آن لائن ماحول ترجیحات میں شامل ہیں۔وزارت آئی ٹی کے مطابق نوجوانوں اور خواتین کو ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد دلانے پر زور دیا جائیگا، پاکستان عالمی ڈیجیٹل مباحثوں میں مضبوط کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر پاکستان اے آئی، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پر اپنا موقف پہلے سے بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرسکے گا ، پاکستان کے پاس آئی ٹی میں قائدانہ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی