i پاکستان

پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا،رپورٹتازترین

January 19, 2026

ملکی زرعی شعبے کیلئے سال 2026 کا شاندار آغاز ، پاکستان نے دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ۔بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے پاکستانی چاول کی عالمی سطح پرپذیرائی کی تصدیق کر دی ۔ذسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی منڈی میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کو نمایاں کیا۔ خاص طور پر باسمتی چاول کی برآمد میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ ہوا، جو اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمدکیے

جبکہ اسی عرصے میں ویتنام کی چاول برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔ اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔ماہرین کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول کا اعلی معیار اور مسابقتی قیمتیں بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے زرعی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی