i پاکستان

پاکستان کا اعزاز، 58 سائنسدان دنیا کے ٹاپ 2 فیصد افراد کی بااثر محققین کی فہرست میں شاملتازترین

February 06, 2026

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اہم سائنسی اعزاز حاصل کر لیا۔58 پاکستانی سائنسدان دنیا کے ٹاپ دو فیصد بااثر محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے، عالمی شہرت یافتہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے فہرست جاری کی گئی، فہرست میں شامل ممتاز سائنسدانوں میں پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر عبدالباسط بھی شامل ہیں۔عالمی رینکنگ میں پاکستان کی نمایاں پوزیشن کی بڑی وجہ صحت اور طبی تحقیق کا شعبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی