i پاکستان

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہتازترین

January 23, 2026

پاکستان نے شام کی وحدت، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔یہ بات قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ہے، شام میں سیاسی وادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔عثمان جدون نے کہا کہ شام میں کئی برسوں کے تنازع کے بعد سیاسی و ادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے، اسرائیل کی شام میں خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی